ابنا: مصر کے نائب وزير خارجہ عمر رمضان نے نامہ نگاروں کو بتايا ہے کہ اس اجلاس ميں اقوام متحدہ ميں اصلاحات،عالمي سيکورٹي، شام،عراق ،سوماليہ، افغانستان اور لاتيني امريکہ کے بعض ملکوں کے مسائل کے بارے ميں غور و خوص کيا جارہا ہے-عمر رمضان کا کہنا تھا کہ غير جانبدار تحريک کے وزرائے خارجہ عالمي اقتصادي بحران اور عالمي تجارت پر اسکے منفي اثرات کا بھي جائزہ ليں گے-
ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي اس اجلاس ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي نمائندگي کر رہے ہيں- شرم الشيخ اجلاس ميں غير جانبدار تحريک کے رکن ايک سو بيس ملکوں کےعلاوہ بيس ملکوں کے مبصرين بھي شرکت کر رہے ہيں جن ميں چين کے علاوہ علاقائي اور بين الاقوامي تنظيموں کے نمائندے بھي شامل ہيں.
.....
/169